اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

نواز شریف کا استقبال: آئی پی پی نے عون چودھری سے وضاحت مانگ لی

22 Oct 2023
22 Oct 2023

(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) نے ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال کرنے پر عون چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کے مطابق عون چودھری کی نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہونے والی ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، اس معاملے پر ان سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اگر عون چودھری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف گزشتہ روز چار سال بعد پاکستان پہنچے تھے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹر اسحاق ڈار ودیگر لیگی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری کو بھی رن وے کے قریب نواز شریف کا استقبال کرتے دیکھا گیا۔

عون چودھری نے نواز شریف سے مصافحہ کیا اور گلے ملے جس کے بعد دونوں کے مابین کچھ دیر گفتگو ہوئی، انہوں نے نوازشریف کی ہیلی کاپٹر کے دروازے تک رہنمائی کی۔

یاد رہے کہ عون چودھری کا شمار استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے