اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے: مریم نواز

21 Oct 2023
21 Oct 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے کتنے چلے گئے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو خوش آمدید کہتی ہوں، مینار پاکستان میں سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر والے بھی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ رنگ روڈ، موٹرویز سمیت ہر جگہ رش رہا، میں نے تقریر نہیں کرنی صرف نواز شریف کریں گے، اللہ جسے چاہے عزت اور ذلت دے، اللہ کسی کو ختم نہ کرے تو کوئی کسی کو ختم نہیں کر سکتا، آج کے دن پر شکر ادا کرتی ہوں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے، جو کہتے تھے ان کی سیاست ختم ہو گئی وہ بھی آج سکرین پر دیکھ رہے ہوں گے، میں سمجھتی تھی مینار پاکستان بہت بڑی جگہ ہے، مسلم لیگ ن کے شیروں کے لئے مینار پاکستان چھوٹا پڑ گیا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جلسہ گاہ میں پورا پاکستان موجود ہے، 28 مئی کو نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا تھا، مریم نواز نے نعرہ تکبیر کے نعرے بھی لگائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے