اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کی لاہور آمد، ہیلی کاپٹر سے جلسہ گاہ پہنچے

21 Oct 2023
21 Oct 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ آئے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہوئے تھے، اسلام آباد ایئر پورٹ سے فلائٹ تقریبا 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی تھی، لاہور پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے استقبال کیا۔

نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد سے 35 منٹ میں لاہور پہنچا، میاں نواز شریف وی آئی پی گرین چینل سے لاہور ایئرپورٹ سے باہر نکلے، دیگر مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کے مراحل سے گزرنا پڑا، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ بھی نواز شریف کے ہمراہ لاہور پہنچے۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، نواز شریف کے لاہور ایئرپورٹ پر اترتے ہی سیسنا طیاروں سے گل پاشی کی گئی، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں کچھ گھنٹے قیام کے بعد لاہور کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے