21 Oct 2023
(لاہور نیوز) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے، میاں نواز شریف کو معیشت کی بحالی ، بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی، پاکستان کی عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے، ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت، لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔