19 Oct 2023
(لاہور نیوز) عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے تاجر تنظیموں سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور سے تاجر تنظیموں کے وفد نے ملاقات کی جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے مشاورت ہوئی، تاجر تنظیموں نے انتظامیہ کی تجویز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی پر اتفاق کر لیا،تاجروں کے پرائس کمیٹی ارکان کے ساتھ اجلاس میں نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے بتایا ہے کہ چاول 25، دال چنا15، دال مسور اور سفید چنا کی قیمت بھی 30روپے کلو کم کردی گئی ہے، اسی طرح کالا چنا کی قیمت 10 روپے بیسن کی 20 روپے اور سفید چنا کی قیمت 30 روپے کم کی گئی ہے۔