اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کا راج برقرار، فارمی انڈے پہنچ سے کوسوں دور

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کا راج برقرار ہے۔ فارمی انڈے پہنچ سے کوسوں دور ہو گئے ۔ سبزیاں بھی قوت خرید میں نہ رہیں۔

موسم ٹھنڈا مگر مہنگائی کا بازار گرم ہے۔ پولٹری مصنوعات ، سبزیاں اور پھل پہنچ سے باہر ہیں۔ انڈوں کے دام بدستور بے لگام ہیں۔

انڈے ایک روپیہ اضافے سے 317 روپے فی درجن ہو گئے۔ ہول سیل میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 390 روپے مقرر، پرچون میں انڈے 330 روپے فی درجن تک مل رہے ہیں۔ برائلر گوشت 13 روپے کمی کے ساتھ 461 روپے فی کلو ہو گیا۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 14 سبزیاں مزید مہنگی ہو گئیں۔ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 120 ، ٹینڈے دیسی 200 ، میتھی 300 روپے فی کلو ہے۔ بینگن ، بند گوبھی اور کریلے 140 ، کھیرے 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ پھول گوبھی 160 ، شلجم 150 ، بھنڈی 140 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ شملہ مرچ 300 ، اروی 200 ، مٹر 610 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں۔ گاجر دیسی اور گھیا توری 120 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ پھلوں میں سیب 350 جبکہ کیلے 150 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔

عوام کہتے ہیں مہنگائی پر قابو نہیں پایا جا رہا، مارکیٹ میں ریلیف نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

انتظامیہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کرانے میں بھی مسلسل ناکام ہے جس کی وجہ سے عوام مہنگائی کے دوہرے بوجھ تلے دب کر رہ گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے