اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انگور بھی گاجر کی طرح آنکھوں کے لیے مفید ہیں: تحقیق میں انکشاف

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انگور ہماری آنکھوں کے لیے اتنے ہی فائدہ مند ہوتے ہیں جتنی گاجریں ہوتی ہیں۔

سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم کی جانب سے 34 افراد پر تحقیق کی گئی جس میں شرکاء کو 16 ہفتوں تک روزانہ ڈیڑھ کپ انگور یا پلیسیبو (فرضی دوا) کھلائی گئی۔

تحقیق میں انگور کھانے والے افراد میں میکیولر پگمنٹ آپٹیکل ڈینسٹی (ایم پی او ڈی)، پلازما اینٹی آکسیڈنٹ کپیسٹی اور فینولک مواد کی کل مقدار میں پلیسیبو کھانے والوں کی نسبت واضح اضافہ دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق آنکھوں کو پہنچنے والے بڑے نقصان کی وجہ آکسیڈیٹِو سٹریس ہے اور انگور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے انگور کولیسٹرول کو تیزی سے کم کرتے ہوئے بھی پائے گئے ہیں جس  کے بعد اب اس پھل کو ’سُپر پھلوں‘ کے گروپ میں شمار کیا جارہا ہے۔

تحقیق میں جن افراد نے انگور نہیں کھائے تھے ان میں نقصان دہ اوکیولر ایڈوانسڈ گلائکیشن (اے جی ای) مواد میں واضح اضافہ دیکھا گیا۔

جرنل فوڈ اینڈ فنکشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ آنکھوں کی بیماری کے خطرات میں آکسیڈیٹِو سٹریس اور اے جی ای کی بلند مقدار شامل ہے۔

محققین نے دیکھا کہ اے جی ای پردہ بصارت کے پٹھوں کے نقصان، خلیاتی فعل کی خرابی اور آکسیڈیٹِو سٹریس کی صورت میں متعدد آنکھوں کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے