اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ جسم میں بڑھتے کولیسٹرول کو کم کرنا چاہتے ہیں؟ماہرین نےآسان حل بیان کردیے

16 Oct 2023
16 Oct 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے بڑھتے کولیسٹرول کو کم کرنے کے آسان حل بتا دیے گئے ۔

تفصیلات کےمطابق اضافی کولیسٹرول ہماری شریانوں میں جمع ہو سکتا ہے اور خون کی نالیوں کو تنگ کر سکتا ہے،یہ تنگی خون کے بہاؤ کو محدود کرتی ہے جس کے نتیجے میں دل کی بیماری، دل کے دورے اور فالج کا خطرہ کافی بڑھ جاتا ہے۔صحت مند سطح کے اندر کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنا اور ان کو منظم کرنا بہت ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہر غذائیت لونیت بترا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے بارے میں عملی مشورے پیش کیے ہیں جس میں تمباکو نوشی چھوڑنا، صحت مند چکنائی کا استعمال اور باقاعدگی سے ورزش کرنا شامل ہے۔ یہ سب کولیسٹرول کی سطح کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے اور کم کرنے میں معاون ہیں۔

ماہرین نے کولیسٹرول کم کرنےکیلئے چند طریقہ کار بیان کئے ہیں جن میں صحت مند چکنائی کا استعمال، خوراک میں فائبر کی مقدار کو فروغ  ،خوراک میں اومیگا تھری سے بھرپور غذائیں شامل کرنا،باقاعدگی سے ورزش ،وزن کا صحت بخش انتظام  اور تمباکو نوشی  ترک کرنا شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے