اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام کے دکھوں کا علاج صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے: شہبازشریف

16 Oct 2023
16 Oct 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کے دکھوں کا علاج صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما انجینئر خرم دستگیر خان نے ملاقات کی، خرم دستگیر خان نے شہبازشریف کو 21 اکتوبر کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا، شہبازشریف نے قائد محمد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں پر کارکنوں کے جذبے اور پارٹی رہنماؤں کی کاوشوں کو سراہا۔

شہبازشریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر عوام اپنے قائد محمد نوازشریف کا تاریخی استقبال کریں گے، 21 اکتوبر پاکستان کی تاریخ کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا، عوام اور کارکنوں کا جذبہ بتا رہا ہے کہ آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ انشاء اللہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، عوام کے دکھوں کا علاج صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے