16 Oct 2023
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات سستی تو ہوئیں لیکن اسکے ثمرات مسافروں تک نہ پہنچ سکے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹرز کی طرف سے تاحال کرایوں میں کمی نہ کی جا سکی۔
اِنٹرسٹی اور اِنٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے پرانے کرائے ابھی تک برقرار ہیں۔ گڈز اور مِنی مزدا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی نہ آ سکی۔
لاری اڈہ بادامی باغ سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں ملتان کا کرایہ 1400 روپے برقرار، خانیوال 1300 ، ساہیوال 800 ، اوکاڑہ 700 ، کوٹ مٹھن اور راجن پور 2000 جبکہ جام پور کا کرایہ 1900 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح سرگودھا 1100، جوہر آباد 1400 روپے، میانوالی کا کرایہ 1750 روپے لیا جا رہا ہے۔ کرایوں میں کمی نہ ہونے سے مسافروں نے حکومت سے خوب گلے شکوے کیے۔
مسافروں نے حکومت سے اپیل کی کہ کرایوں میں فوری کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔