اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

قومی کرکٹرز سوشل میڈیا پر میسجز بھیجتے ہیں، اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

15 Oct 2023
15 Oct 2023

(ویب ڈیسک) معروف ادکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز انہیں انسٹاگرام پر پیغامات بھیجتے ہیں۔

نوال سعید نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں۔ جہاں ایک سوال پر اس بارے میں بات کرتے ہوئے نوال سعید نے کہا کہ اداکار اس طرح کے پیغامات نہیں کرتے لیکن مجھے کرکٹرز کے پیغامات آتے ہیں ۔

انہوں نے کہا ظاہر ہے کہ میں نے کبھی چیٹس کے سکرین شاٹس نہیں لیے لیکن مجھے یقین ہے کہ انہوں نے میسجز ڈیلیٹ نہیں کیے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں میرا مطلب ہے کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں آپ کا بلیو ٹک والا آفیشل تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہے آپ اداکاراؤں کو بے ترتیب طریقے سے اس طرح میسج کیسے کر سکتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے ، ہاں وہ ٹیکسٹ اور تعریفیں کرتے ہیں۔

نوال سعید نے کرکٹرز کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ میں کہنا چاہوں گی کہ ہم اداکار ہیں لیکن آپ قومی ہیرو ہیں جو انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں آپ گرین شرٹس پہنتے ہیں، ایسا مت کریں، مجھے اداکاروں کے پیغامات سے کوئی صدمہ نہیں ہوتا لیکن کرکٹرز کے پیغامات مجھے بہت چونکا دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بہت زیادہ ٹیکسٹ کرتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کا نوال سعید نے نام ظاہر نہیں کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے