14 Oct 2023
(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ فرح نادر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گردوں کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں جس کے لیے علاج جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ فرح نادر نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنی بیٹی کے ہمراہ بطورِ مہمان شرکت کی جس میں اُنہوں نے کینسر کی تشخیص کے حوالے سے بات کی۔فرح نادر نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل کافی بیمار ہوگئی تھی جب مختلف ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ مجھے گردے کے تیسرے درجے کا کینسر ہے۔
اداکارہ کی بیٹی نے اپنی والدہ کی بیماری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بھائی کی مدد سے والدہ کو کینسر کی افسوسناک خبر دی اور پھر صرف تین دن کے اندر آپریشن کروایا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں صحتیاب ہورہی ہوں لیکن اب میری ریڈیئیشن ہوگی جو کہ ڈیڑھ سے دو ماہ تک چلے گی۔