اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

وزن کم کرنے والے انجیکشن صحت کے کیا مسائل پیدا کر سکتے ہیں؟جانئے

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(ویب ڈیسک) تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے والے انجیکشن کا استعمال پیٹ کے شدید مسائل کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

ماہرین نے تحقیق میں بتا یا ہے کہ  وزن کم کرنے والے انجیکشن کے سبب ذیا بیطس سے غیر متاثرہ افراد پینکریاٹائٹس، باول کی مزاحمت اور معدے کے مفلوج ہونے کے امکان میں اضافہ دیکھا گیا۔ محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ معاملہ نایاب ہے لیکن دنیا بھرمیں اس دوا کی بڑھتی مقبولیت کے سبب لاکھوں لوگوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ماہرین  کی ایک ٹیم نے 1 کروڑ سے زائد  لوگوں کے صحت کے انشورنش کلیم کا جائزہ لیا، اس جائزے میں انہوں نے 2006 سے 2020 کے درمیان ان نسخوں کو دیکھا جن میں سمیگلیوٹائڈ اور لِیراگلوٹائڈ لکھے گئے تھے۔محققین نے جائزے میں موٹاپے کے شکار افراد کو شامل کیا اور وہ افراد جو ذیا بیطس میں مبتلا تھے یا جو انسداد ذیا بیطس ادویات کا استعمال کر رہے تھے کو خارج کردیا۔

بطور جی ایل پی کے نام سے  پہچانی جانی والی یہ ادویات انسولین کی پیداوار میں اضافے میں مدد دیتی ہیں اور اصل میں یہ ٹائپ 2 ذیا بیطس کے لیے بنائی گئی تھیں۔ٹیم کا کہنا تھا کہ ماضی کی تحقیق میں ذیا بیطس کے مریضوں میں پیٹ کے مسائل کے متعلق واضح کیا گیا تھا لیکن یہ پہلی بڑی تحقیق ہے جو ذیا بیطس سے غیر متاثرہ افراد میں اس مسئلے کا جائزہ لینے کے لیے کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے