اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بجلی چوروں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 13 ہزار 621 افراد گرفتار

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(ویب ڈیسک) بجلی چوروں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے دوران مقدمات کا اندراج اور گرفتاریوں کے بعد واجبات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یکم ستمبر سے 8 اکتوبر تک مجموعی طور پر 27381 مقدمات درج کر کے 13 ہزار 621 افراد کو گرفتار جبکہ 17.67 ارب روپے وصول کئے گئے ہیں۔

بجلی چوری کے مقدمات، گرفتاریوں اور واجبات کی ادائیگی میں لیسکو لاہور سرفہرست ہے، لیسکو لاہور میں بجلی چوری کے خلاف 12 ہزار 778 مقدمات درج کئے گئے اور 4587 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 4.61 ارب روپے کے واجبات وصول کئے گئے۔

اسی طرح گیپکومیں بجلی چوروں کے خلاف 1473 مقدمات درج کر کے 779 گرفتاریاں کی گئیں اور 51 کروڑ روپے کے واجبات وصول کئے گئے۔

فیسکو میں 2358 مقدمات درج کر کے 1932 گرفتاریاں کی گئیں جبکہ 70 کروڑ روپے کے واجبات وصول کئے گئے۔

آئیسکو میں 349 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 263 گرفتاریاں کر کے 38 کروڑ روپے کے واجبات وصول کیے گئے، میپکو میں 5856 مقدمات درج ہوئے، 4688 گرفتاریاں عمل میں آئیں جبکہ 1.90 ارب روپے کے واجبات وصول کئے گئے۔

پیسکو میں بھی 3008 مقدمات درج کر کے 1017 گرفتاریاں ہوئیں جبکہ بجلی چوروں سے 3.17 ارب روپے کے واجبات وصول کئے گئے، اسی طرح ٹیسکو قبائلی علاقہ جات میں 57 مقدمات درج کئے گئے، 16 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور 6 کروڑ روپے کے واجبات وصول کئے گئے۔

واضح رہے کہ بجلی چوری کے مقدمات میں گرفتار تمام ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، مستقبل میں بھی متعلقہ ادارے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے