اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ماں کیساتھ بیگناہ بچی کو حوالات میں بند کرنے پر افسر سمیت 2 اہلکار معطل

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس کی جانب سے دھمکیاں دینے کے کیس میں ماں کے ساتھ کمسن بیگناہ بچی کو حوالات میں بند کرنے پر ڈیوٹی افسر اور ہیڈ محرر کو معطل کر کے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ۔

وویمن انویسٹی گیشن پولیس نے 2021 میں درج 506 کے مقدمے میں خاتون اور بچی کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیا تھا۔ خاتون کے خلاف تھانہ وحدت روڈ میں مقدمہ درج ہوا جس میں خاتون عارفہ پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے شہری کو دھمکیاں دیں۔ پولیس نے دو سال بعد اچانک خاتون کے گھر پر چھاپہ مار کر ماں کے ساتھ کمسن بچی کو بھی گرفتار کرلیا۔

بعدازاں پولیس کی جانب سے خاتون کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا اور بتایا گیا کہ خاتون مقدمے میں مطلوب اشتہاری ہیں۔ ملزمہ عارفہ نبیل کوتھانہ وحدت کالونی کے مقدمہ نمبر 133/21 میں وویمن پولیس سٹیشن آپریشن ونگ نے گرفتار کیا۔

ملزمہ نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت گھر میں بچی کی دیکھ بھال کیلئے کوئی بھی ذمہ دار فرد نہیں تھا، والدہ کی درخواست پر مجبوراَ پولیس بچی کو بھی تھانے لے آئی۔ بچی کے رونے اور مشتعل ہونے پر ہمدردی کے طور پر بچی کو حوالات میں ماں سے ملوایا گیا۔ بعد ازاں بچی کو تھانے آنے والے رشتے داروں کے حوالے کردیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے نوٹس لیا اور وہ خود تھانہ وویمن لٹن روڈ پہنچے جہاں انہوں نے بچی حورین کو تحائف پیش کیے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ  ایس ایچ او تھانہ ویمین کو شوکاز نوٹس دیا ہے، ڈیوٹی افسر اور محرر کو معطل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حورین فاطمہ کو والدہ سے حوالات کے باہر ملاقات کروانی چاہیے تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے