اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا، مریم نواز

12 Oct 2023
12 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔

مریم نواز شریف سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 126 اور این اے 130 کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں نے ملاقات کی، مریم نواز نے یونین کونسلوں کے نمائندوں، کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں سے 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت کی۔

ملاقات میں قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے کہا ملک و قوم کو زخم لگتے ہیں اور ہر بار نوازشریف آکر مرہم رکھتا ہے۔ نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا تھا، بین الاقوامی اور داخلی مسائل میں گھرے پاکستان کو بچایا تھا، پاکستان کو دنیا کا ساتواں اور اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا۔

چیف آرگنائزر نے مزید کہا نواز شریف کو دھمکی اور لالچ دی گئی لیکن انہوں نے پاکستان کے دفاع اور وقار پر سمجھوتہ نہ کیا، نواز شریف نے کہا تھا کہ پاکستانی آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے، ہمیں غلامی کی زندگی قبول نہیں، پاکستان اور عوام کے حق کے لئے کھڑا ہونا نواز شریف کی روایت ہے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ مشکلات میں گھرے پاکستان کو آج پھر نواز شریف کی ضرورت ہے، سب خراب ہونے کے بعد اب سب ٹھیک کرنے کے لئے نواز شریف کی ضرورت ہے، ملک و قوم سے وعدے نبھانا اور مشکلات سے نکالنا ہی نواز شریف کی روایت ہے، نواز شریف نے پاکستان کے وقار اور قومی مفادات کے تحفظ کی جنگ لڑی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا نواز شریف ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے واپس آرہا ہے، ایٹمی قوت پاکستان کو معاشی قوت بنائیں گے، یہی ایجنڈا پورا کرنے نواز شریف آرہا ہے، پاکستان کے دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے والا نواز شریف قوم کو معاشی قوت بنائے گا، عوام نواز شریف کو دوتہائی ووٹ دیں، نواز شریف آپ کو مہنگائی سے نجات دلائے گا۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا عوام نواز شریف کا ساتھ دیں کیونکہ ہمیشہ نواز شریف نے عوام کا ساتھ دیا ہے، ملاقات میں سابق ٹکٹ ہولڈر مہر اشتیاق، خواجہ احمد حسان ، حافظ میاں نعمان، سید توصیف شاہ، سابق صوبائی ممبر رانا مشہود اور چودھری باقر حسین شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے