اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بصارت سے محروم افراد کو معاشرے میں حقوق دلوانے کیلئے کوشاں رہوں گا، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

12 Oct 2023
12 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے الحمرا میں ورلڈ وائٹ کین سیفٹی ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عرفان گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر اشرف جنجوعہ اور بصارت سے محروم افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بصارت سے محروم بچوں نے خوبصورت انداز میں پرفارمنس بھی پیش کیں۔

نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم  نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا بصارت سے محروم افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کے انعقاد پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی انتظامیہ کو مبارکباد اور شاباش دیتا ہوں۔ بصارت سے محروم افراد ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔ بصارت سے محروم افراد کو بھی اللہ پاک کی مخلوق سمجھا جائے۔ بصارت سے محروم افراد کو اس معاشرے میں حقوق دلوانے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔ اللہ تعالیٰ نے بصارت سے محروم افراد کو اس قابل سمجھا ہے تو اس آزمائش میں ڈالا ہے۔ یہ ڈس ایبلڈ نہیں بلکہ ڈیفرینٹلی ایبلڈ افراد ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم  نے کہا نگران حکومتوں کے پاس قانون بنانے کا اختیار نہیں ہوتا۔ نگران حکومت کے دوران بصارت سے محروم افراد کا ایک بھی احتجاج نہ ہونے کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کو جاتا ہے۔ مذاکرات سڑکوں پر نہیں بلکہ ہمیشہ ٹیبل پر بیٹھ کر ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا بصارت سے محروم افراد پنجاب کے 29 مختلف محکمہ جات میں ملازمت کر رہے ہیں۔ منظوری کے مطابق بصارت سے محروم ڈیلی ویجر ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں فراہم کی جائیں گی۔ کونسل فار پیپل ود ڈس ایبیلیٹی کا قانون ابھی تک فعال نہ تھا۔ نگران حکومت پنجاب نے دو ہفتے پہلے اس کونسل کے اجلاس میں ڈیفرینٹلی ایبلڈ افراد کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے فیصلے کئے ہیں۔ اس قانون کے مطابق 12 ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے