اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

دوڑ لگاناذہنی صحت کیلئے کس قدر مفید ہوتی ہے؟جانئے

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(ویب ڈیسک) تحقیق میں ماہرین نے کہا ہے کہ ذہنی صحت کی بہتری کے لیے دوڑ لگانا اپنے اندر اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کے برابر تاثیر رکھتا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق محققین نے 141 ڈپریشن یا بے چینی یا دونوں ذہنی مسائل میں مبتلا افراد کا مطالعہ کیا، تحقیق میں ان افراد کو 16 ہفتے کے عرصے میں دو قسم کے علاج (یعنی دوڑ ، ادویات)  کی پیش کش کی گئی۔جن میں سے  45 افراد نے اینٹی ڈپریسنٹ ادویات لینے کا جبکہ 96 افراد نے ایک رننگ گروپ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔

وہ مریض جنہوں نے جاگنگ کا انتخاب کیا تھا انہوں نے 16 ہفتوں بعد ادویات لینے والوں کی نسبت ڈپریشن اور بے چینی میں کمی کے متعلق بتایا۔ اس کے علاوہ انہیں وزن اور کمر کی پیمائش میں کمی سمیت بلڈ پریشر اور قلبی کارکردگی کے حوالے سے فوائد بھی دیکھنے کو ملے۔دوسری جانب وہ افراد جن کا علاج ادویات سے کیا گیا ان کے تحولی اشاریوں میں خرابی دیکھی گئی۔تحقیق کے آخر میں دونوں گروپوں میں مجموعی طور پر 44 فیصد افراد نے ڈپریشن اور بے چینی کے حوالے سے بہتری کے متعلق بتایا۔ تاہم، دوڑ لگانے والے گروپ نے ذہنی صحت کے ساتھ جسمانی صحت میں بہتری جبکہ اینٹی ڈپریسنٹ استعمال کرنے والے گروپ نے جسمانی صحت خراب ہونے کے متعلق بتایا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے