اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کبریٰ خان کی سنی گئی، اداکارہ کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹا دیا گیا

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(ویب ڈیسک) یوٹیوبر عادل فاروق راجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ کبریٰ خان کے خلاف اپ لوڈ کیا گیا مواد ہٹا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکور ٹ کے جسٹس نعمت اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کبریٰ خان نے جن ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تھی وہاں سے مواد ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ایف اے آئی سائبر کرائم سرکل نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کے جواب پر درخواست گزار کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرتے ہوئےسماعت ملتوی کردی۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں کیخلاف جھوٹے الزامات لگا کر اُن کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے کبریٰ خان سمیت دیگر اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا تھا۔

یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو میں وضاحت کی تھی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے تھے، اس دوران درخواست گزار سمیت دیگر اداکاراؤں کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔اداکاراؤں کے خلاف ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن یوٹیوبر کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے