اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم کی جیت پر شوبز ستارے بھی خوشی سے نہال

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح پر شوبز ستارے بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

گزشتہ روز بھارت کے شہر حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئی لینڈرز نے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 345 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ دیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹر محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت کامیابی سے ٹارگٹ کو چیز کیا۔

قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی اور شاندار فتح پر شوبز ستارے بھی کھلاڑیوں کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے، ماورا حسین،سجل علی اور  ہمایوں سعید سمیت دیگر کئی شوبز ستارے میچ سے لطف اندوز ہوئے اور محمد رضوان کو "اصل ہیرو" قرار دیا۔

اداکار و فلمساز ہمایوں سعید نے قومی ٹیم کی فتح کے بعد فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  قومی ٹیم کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ قومی ٹیم نے ریکارڈ ہدف کامیابی سے حاصل کیا، یہ پاکستان کیلئے تاریخی فتح اور فخر کا لمحہ ہے۔

اداکارہ سجل علی اور گوہر ممتاز نے انسٹاگرام سٹوری پر محمد رضوان کو "اصل ہیرو" قرار دیا اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

نامور اداکارہ ماورہ حسین نے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا  اور اپنے ٹویٹ میں قومی ٹیم کے لیے تالیوں کے ایموجیز کا استعمال کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے