اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

رواں سال پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے 5 ہزار 852 کنفرم مریض رپورٹ

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ رواں سال کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے 5 ہزار 852 کنفرم مریض سامنے آ چکے ہیں۔

قرار دیا جاتا ہے کہ ڈینگی نے ایک بار جہاں اپنے قدم جما لیے تو پھر اُس کے قدم وہاں سے کبھی اکھاڑے نہیں جا سکے۔ ہمارے ہاں ڈینگی نے 2011ء میں پوری شدت سے حملہ کیا جس کے بعد سے یہ ہر سال مون سون کے بعد اپنے پر پھیلانا شروع کر دیتا ہے اور اِس مرتبہ بھی یہی صورت حال پیدا ہو چکی ہے جس میں مزید بگاڑ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رواں سال اب تک صوبے بھر میں ڈینگی کے 8 ہزار 852 کنفرم مریض جبکہ لاہور میں یہ تعداد 2 ہزار تین سو چھتیس تک پہنچ چکی ہے۔ شہر لاہور میں ہر روز  تقریباً 80 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں جسے کافی الارمنگ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے انتظامی سطح پر بھی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ بلاشبہ اِن اقدامات کی کامیابی ہمارے تعاون سے ہی مشروط ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے