اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اردو اور پنجابی فلموں کے اداکار مظہر شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 34 برس بیت گئے

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(لاہور نیوز) اردو اور پنجابی فلموں میں حقیقت سے قریب تر اداکاری سے فن کا لوہا منوانے والے اداکار مظہر شاہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 34 برس بیت گئے۔

پنجابی فلموں کے کھل نائیک مظہر شاہ کا اصل نام سید منور علی شاہ تھا، وہ 31 جنوری 1923ء کو لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں پیدا ہوئے، انہوں نے پنجابی فلموں میں بطور ولن ایک نیا انداز متعارف کرایا، مظہر شاہ نے کیرئیر کا آغاز اردو فلموں سے کیا اور 1958ء میں پہلی فلم بے گناہ میں جلوہ گر ہوئے لیکن 1960ء میں فلم بہروپیا اور رانی خان نے مظہر شاہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

مظہر شاہ کی فلموں میں مظلوم، خاندان، ماں پتر، غدار، فرنگی، ڈاچی، وارث شاہ، چوڑیاں، سسی پنوں سمیت دیگر نمایاں فلمیں ہیں، رن مرید، پنجاب دا شیر، ہتھ جوڑی، سر دا سائیں، ڈولی، جگری یار، پنڈ دی کُڑی، ملنگی اور دل دا جانی جیسی فلموں سے بھی انہوں نے خوب شہرت سمیٹی۔

اداکار مظہر شاہ 70ء کی دہائی میں اپنی ذاتی فلم ’’محرم دل دا‘‘ میں اداکارہ رانی کے مدمقابل بطور ہیرو آئے مگر فلمی شائقین نے انہیں ولن کے روپ میں ہی دیکھنا چاہا، مظہر شاہ نے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے، باکمال اداکار 11 اکتوبر 1989ء کو اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے