اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تدارک سموگ مشن، پنجاب حکومت کا ہر بدھ کو لاہور بند رکھنے کا فیصلہ

10 Oct 2023
10 Oct 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے لیے دو ماہ تک ہر بدھ کے روز لاہور کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی  زیر صدارت تدارک سموگ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں  سی سی پی او لاہور  اور شہر کی بڑی مارکیٹس کے تاجر رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں قائم مقام ڈی سی لاہور عدنان رشید ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان رانجھا،اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے۔

سموگ کے تدارک کے لئے تاجروں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او کی تجویز مان لی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے حکم پر دو ماہ تک ہر بدھ کے روز لاہور بند رہے گا، بدھ کو سکولز ،مارکیٹس ،سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے اور ورک فرام ہوم ہو گا، سموگ کے لحاظ سے اکتوبر اور نومبر بہت اہم مہینے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے اندر ٹریفک زیرو ہو گی، بدھ کے روز سکول بھی بند رہیں گے، سکول انتظامیہ ورک فرام ہوم کرے گی، شہر کو بریتھنگ سپیس دینی ہے،بنکس،نجی ادارے، مارکیٹس،کلب اور ہوٹلز بھی بند ہوں گے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ منگل بدھ اور جمعرات کو سموگ کا انڈیکس زیادہ ہوتا ہے، تاجر اگر چاہیں تو اتوار کو دوکانیں کھول سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ فیصلے کا اطلاق اگلے بدھ سے ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے