اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نےسپیڈو، میٹرو کے کرایوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

10 Oct 2023
10 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عوام دوست اقدام اٹھاتے ہوئے میٹرو اور سپیڈو بس کے کرایوں میں 15 روپے اضافے کی سمری مسترد کردی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 24واں اجلاس ہوا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری فنانس اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ  پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تقریباً سوا ارب مسافروں کا ہدف عبور کرچکی ہے، لاہور میں ماس ٹرانزٹ سسٹم  پر روزانہ تقریباً 25 ہزار طلبہ مفت سفر کررہے ہیں۔

اجلاس میں میٹرو اور سپیڈو بس سروس کے کرایوں میں 15 روپے اضافے کی سمری پیش کی گئی جسے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسترد کردیا، انہوں نے ہدایت کی کہ ریونیو میں اضافے کیلئے نئے اورمنفرد انداز سے کام کیا جائے۔

اجلاس میں لاہور ریلوے سٹیشن تاگرین ٹاؤن الیکٹرک بسیں چلانے کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی، ورلڈ بینک کے تعاون سے لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد اور راولپنڈی میٹروبس سروس کیلئے بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے راولپنڈی اور لاہور میں میٹروبس ٹریک کی تعمیر و مرمت کاحکم دیا،  اجلاس میں قذافی سٹیڈیم اورشاہدرہ میٹرو سٹیشن کی تعمیرومرمت اورتزئین و آرائش کی منظوری بھی دی گئی، دوران اجلاس ڈیزل ہائبرڈ ری جنریٹو بسیں چلانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے الیکٹرک بس سروس کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں انسانی وسائل کی کمی کو پورا کرنے کی بھی منظوری دے دی، انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اورمحفوظ سفر کی سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے