اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 2167 نئے مریض رپورٹ

09 Oct 2023
09 Oct 2023

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 2167 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل چار لاکھ 26 ہزار چار سو 20 مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال لاہور میں آشوب چشم کے 25,825 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 142 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 80,992 رپورٹ ہوئے۔بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 335 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال ملتان میں آشوب چشم کے کل 18,660 مریض رپورٹ ہوئے۔ ملتان میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 131 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال فیصل آباد میں آشوب چشم کے کل 34,764 مریض رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 193 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال راولپنڈی میں آشوب چشم کے کل 9577 مریض رپورٹ ہوئے۔

وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے آشوب چشم کے مریض علاج اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کر دیے گئے ہیں۔ آشوب چشم خطرناک نہیں اور نہ ہی اس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔ شہری آنکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں اور گرد و غبار سے آنکھوں کو بچائیں۔آشوب چشم میں مبتلا شخص کے کپڑے اور تولیے وغیرہ علیحدہ رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے