اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

09 Oct 2023
09 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس  میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر،چیف سیکرٹری، سینئر ممبربورڈآف ریونیو،سیکرٹریز ہاؤسنگ،تعمیرات و مواصلات،آبپاشی، اوقاف ، کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

 کمشنر لاہور ڈویژن و  ڈی جی ایل ڈی اے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی نے منصوبوں پر ہونی والی پیش رفت سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا، محسن نقوی نے عوامی سہولت کے پیش نظر تمام پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کا حکم دیا۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ83اور نواز شریف انٹر چینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پراجیکٹ71 فیصد مکمل ہو چکا ہے، شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کی 90فیصد تکمیل ہو چکی ہے ، رواں ماہ پل ٹریفک کے لیے کھول دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں داتا دربار کے سامنے سڑک کی توسیع اور پیدل راستے کے لئے منصوبے کی جزئیات کا جائزہ لیا گیا، گڑھی شاہو چوک کی ری ماڈلنگ سے متعلق امورپر بھی غور کیا گیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے راولپنڈی میں سی بی ڈی پراجیکٹ کے جلد آغاز کا بھی حکم دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل دی گئی ڈیڈ لائن پر یقینی بنائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے