اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سول سروسز گروپ 46 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران کا پلرا ہیڈ آفس کا دورہ

07 Oct 2023
07 Oct 2023

(لاہور نیوز) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سول سروسز گروپ 46 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران نے پنجاب لینڈ ریکارڈز ہیڈ آفس کا معلوماتی دورہ کیا۔

دورے کا مقصد پنجاب کے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل سائرہ عمر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زاہد سہیل، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ مس سونیا صدف اور پلس پراجیکٹ کے کوآرڈینیٹر فیض الحسن نے وفد کو لینڈ ریکارڈ سسٹم پر اب تک ہونے والی تمام پیش رفت پر بریفنگ دی۔

وفد کو پلرا کے اراضی ریکارڈ سینٹرز، قانون گوئی اراضی ریکارڈ سینٹرز، موبائل اراضی ریکارڈ سینٹرز اور دیگر سروس ڈلیوری مراکز سے دی جانے والی اراضی ریکارڈ خدمات سے آگاہ کیا گیا۔ ان میں آن لائن فرد کا اجراء، انتقال اراضی، موبائل ایپ اور یونیورسل رسائی کی بدولت پنجاب کے کسی بھی اراضی سینٹر سے دوسرے تحصیل و ضلع کی اراضی ریکارڈ خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔

وفد کو پلرا کی جانب سے شہری ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن،  ای رجسٹریشن کے ذریعے رجسٹری کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے، پلرا مانیٹرنگ ایپ اور ISOسرٹیفیکیشن کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

گروپ کی سربراہ عمارہ خٹک اور جنید آفتاب نے اس موقع پر ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کو شیلڈ پیش کی۔ کیپٹن ریٹائرڈ فرید حنیف کو ڈی جی پلرا کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی۔ عروۃالوثقی نے ڈائریکٹرسونیا صدف کو شیلڈ پیش کی۔

وفد نے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے