اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود شجرکاری کو نظر انداز کیے جانے کا انکشاف

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(لاہور نیوز) ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود شجرکاری کو مسلسل نظر انداز کیے جانے کا انکشاف ہو گیا۔

سموگ کے تدارک میں اداروں کی ایک اور نااہلی سامنے آ گئی۔ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود شجرکاری کو مسلسل نظر انداز کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔  میگا پراجیکٹس پر شجرکاری کے فنڈز کو دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔ پی ایچ اے کی جانب سے مبینہ طور پر ایل ڈی اے اور واسا کو نوازا گیا۔ پی ایچ اے نے شجرکاری کی مد میں 51 کروڑ 38 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری نہ کی۔

جولائی 2011ء میں سرکاری نوٹیفکیشن میں پی ایچ اے کو میگا پراجیکٹس کا ایک فیصد وصول کرنے کا حکم دیا گیا اور پی ایچ اے کو ایک فیصد رقم لے کر شجرکاری کی ہدایت کی گئی۔ ایل ڈی اے نے ماضی میں میگا پراجیکٹس بنائے مگر پی ایچ اے کو پیسے نہ دئیے۔ پی ایچ اے کی جانب سے ریکوری نہ کرنے پر آڈیٹر جنرل کا اعتراض سامنے آ گیا۔ آڈیٹر جنرل کے اعتراض کے باوجود پی ایچ اے نے ریکوری نہ کی۔

پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وصولیوں کا معاملہ پنجاب حکومت کے سامنے اٹھایا گیا ہے اور فنڈز کے اجراء کی سفارش کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے