(لاہور نیوز) سی آئی اے چوہنگ پولیس نے ڈکیت اور چور گینگز کے خلاف گھیرا تنگ کردیا، کارروائی کے دوران 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی ایس پی سی آئی اے چوہنگ نے بتایا کہ ایک کارروائی کے دوران ملزمان کے سرغنہ اعجاز عرف چوہدری لمبا اور محمد حبیب کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اورناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی سی آئی اے چوہنگ کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ملزمان پوش علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور چوری کی واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے، ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ایس پی ساؤتھ آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔