اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت دہشت گرد تنظیموں کو ڈالر دے کر پاکستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے: طاہر اشرفی

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت عالمی دہشت گرد تنظیموں کو ڈالر دے کر پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان علما کونسل مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے، پاکستان کے علما و مشائخ اور عوام دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے مقدس موقع پر معصوم اور نہتے مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، بے گناہ انسانیت کو قتل کرنے والے اسلام، پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جو ہر وقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے رہتا ہے، ایسے دہشت گردی کے واقعات کروا کر ہماری اور دنیا کی توجہ اپنے اندرونی اور بیرونی مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنا یہ گھناؤنا کھیل صرف پاکستان کیخلاف ہی نہیں کھیل رہا بلکہ اس کی ان سازشوں سے کینیڈا بھی محفوظ نہیں رہا، حال میں ہی کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے میں "مودی سرکار" اور "را" براہ راست ملوث پائے گئے ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس وقت بھارت دنیا میں ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر جانی جاتی ہے، بلوچستان کے اندر دہشت گردی کرانے کے ناقابل تردید ثبوت پاکستان پہلے بھی دنیا کو دکھا چکا ہے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ کلبھوشن یادیو رنگے ہاتھوں بلوچستان میں دہشت گردی کرتے ہوئے پکڑا جا چکا ہے، ریاست پاکستان، سلامتی کے ادارے، سیاسی و مذہبی قائدین اور عوام الناس دشمن کی اس سازش کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے