(لاہور نیوز) صوبائی دارالخلافہ کے 9 زونز میں 1796 بے نامی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔
کونسی جائیداد کس کے نام پر ہے، ریفرنس کے لئے تفصیل مانگ لی گئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق داتا گنج بخش زون میں 325 ، سمن آباد زون میں 479 بے نامی جائیدادیں موجود ہیں، راوی زون میں 151، اقبال ٹاؤن زون میں 117 ، نشتر ٹاؤن زون میں 44 بے نامی جائیدادیں ہیں۔
اسی طرح گلبرگ زون میں 211 ،شالیمار زون میں 17 ، عزیز بھٹی زون میں 189 بے نامی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ واہگہ زون میں بھی 263 بے نامی جائیدادیں موجود ہیں۔
بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کے حوالے سے ایف بی آر نے ضلعی انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بے نامی جائیدادوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، جس کے بعد بے نامی جائیدادوں کے مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔