اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کر دی

27 Sep 2023
27 Sep 2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کر دی۔

الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ بمعہ فہرست فارم 5 عوام کی آگاہی کے لئے شائع کی، فہرست الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، مزید ابتدائی حلقہ بندیوں کے نقشہ جات بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں، ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 دن 26 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر جمعرات سے اعتراضات دائر کئے جاسکیں گے، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات متعلقہ حلقہ کا ووٹر کر سکتا ہے، یہ درخواست سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام ہو گی، درخواست 27 اکتوبر تک الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جا سکتی ہے، مؤقف سننے کے بعد 26 نومبر 2023ء تک ان اعتراضات پر فیصلے کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں قومی اسمبلی کا حلقہ اوسطاً سوا 9 لاکھ ووٹرز پرمشتمل ہے، وفاقی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کا حلقہ اوسطاً 7 لاکھ 87 ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہے، خیبر پختوانخوا میں صوبائی اسمبلی کا حلقہ اوسطاً ساڑھے 3 لاکھ ووٹرز پر مشتمل ہے۔

الیکشن کمیشن نے مزید بتایا پنجاب اسمبلی کا حلقہ اوسطاً 4لاکھ 30ہزار ووٹرز پر مشتمل ہے، سندھ کا صوبائی حلقہ اوسطاً 4 لاکھ 30 ہزار ووٹرز پر مشتمل ہے، بلوچستان صوبائی اسمبلی کا حلقہ اوسطاً 2 لاکھ 92 ہزار ووٹرز پر مشتمل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے