27 Sep 2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب 25 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے، یہ کنٹریکٹ یکم جولائی 2023 سے شروع ہوگاجس میں آئی سی سی کی آمدنی کا حصہ بھی ہے۔پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، اے کیٹیگری میں کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔
بی کیٹیگری میں فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان ، سی کیٹیگری میں عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہ نواز دھانی، شان مسعود، اسامہ میر اور زمان خان ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں۔