اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ، ورلڈکپ میں بابر اعظم بطور نمبر ون بیٹر داخل ہونگے

27 Sep 2023
27 Sep 2023

(لاہورنیوز) ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نمبر ون بیٹر کی حیثیت سے داخل ہوں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی جس میں کپتان بابر اعظم کی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔رینکنگ کے مطابق بابراعظم ورلڈ کپ میں نمبر ون بیٹر کی حیثیت سے داخل ہوں گے ،تاہم بھارت کے شبمن  گل اور بابر اعظم کے درمیان فاصلہ مزید کم ہو گیا ہے۔

رینکنگ کے مطابق بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس 857 برقرار ہیں جبکہ شبمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس 814 سے بڑھ کر 847 ہو گئے ہیں، اس رینکنگ میں پاکستان کے امام الحق چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، پاکستان کے فخر زمان ٹاپ 10 میں اور رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی کی ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ رینکنگ میں دوسرے اور افغانستان کے راشد خان پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں، شاہین آفریدی 8 ویں اورفاسٹ باؤلر حارث رؤف رینکنگ میں 2  درجے بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے