27 Sep 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب قرآن بورڈ کو پورا سپورٹ کرے گی۔
نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ جا کر مولانا فضل الرحیم کو چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارک باد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ کے عہدے پر آپ کی تعیناتی کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اُمید ہے آپ جیسے جید عالم دین کی رہنمائی میں پنجاب قرآن بورڈ ایک فعال ادارہ بنے گا۔
مولانا فضل الرحیم نے اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی، خوش حالی، استحکام، امن اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔