جرم وانصاف
9مئی واقعات: یاسمین راشد ،محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر وکلاء سے دلائل طلب
26 Sep 2023
26 Sep 2023
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے یاسمین راشد اور میاں محمودالرشید کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے رانا مدثر ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی، یاد رہے کہ ملزمان پر گلبرگ میں پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے۔