اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خاور مانیکا ایئرپورٹ سے ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار، اینٹی کرپشن کے حوالے

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(لاہور نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے خاور مانیکا کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا، وہ امارات ایئرلائن کے ذریعے دبئی جا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق خاور مانیکا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کی بنا پر انہیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روکا گیا، اینٹی کرپشن کی جانب سے خاور مانیکا کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق خاور مانیکا کو سرکاری رقبے پر ناجائز تعمیرات کے الزام پر گرفتارکر لیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر انکوائری کر رہے ہیں، ڈی سی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا نے قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کیا، خاور فرید مانیکا نے قبرستان کی زمین پر غیر قانونی 26 دکانیں بھی تعمیر کی ہیں۔

خاور فرید مانیکا کے خلاف درج مقدمے میں الزام ہے کہ شادی ہال بغیر منظوری، نقشہ کے قبرستان کی 4 کنال اراضی پر بنایا گیا، خاور فرید مانیکا ایک عرصے سے پیر اسلام قبرستان حویلی لکھا کی زمین پر ناجائز قابض ہیں، خاور فرید مانیکا  ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، اینٹی کرپشن نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر انہیں گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے