اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کا سیاسی بیانئے پر نظر ثانی سے انکار، لندن اجلاس کی اندرونی کہانی

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(محمد حسن رضا) لندن میں ہونے والی لیگی قیادت کی بڑی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر اپنے سیاسی بیانئے پر نظر ثانی سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن میں پہلی مرتبہ مصالحانہ کے بجائے جارحانہ گروپ کی جیت ہو گئی، مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نوازشریف نے واضح کیا کہ پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔

نواز شریف نے کہا کہ بات میری ذات کی ہوتی تو اور بات تھی یہاں بات ملک اور ملک میں بسنے والے کروڑوں شہریوں کی ہے، ملک کے خلاف سازش میں جنہوں نے حصہ ڈالا سب کو بے نقاب کرنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے دو ٹوک فیصلہ سنایا کہ پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی، ملک سے کھلواڑ کرنے والوں کا احتساب کئے بغیر پاکستان کو آگے نہیں لے جایا جا سکتا، صرف میری ذات کی بات ہوتی تو درگزر کر جاتا لیکن ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا پارٹی منشور اور بیانیے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ آج عوام اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار وہی عناصر ہیں جنہوں نے 2017ء میں ملکی ترقی کیخلاف سازش کی، سازشی عناصر کو ہر صورت میں قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔

ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق نواز شریف کے موقف کی لندن میں موجود لیگی رہنماؤں نے بھی کھل کر حمایت کی، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنے بھائی کو نرم موقف اختیار کرنے پر قائل نہیں کر سکے، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی پارٹی قائد نواز شریف کے موقف کا ساتھ دیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب کیے بغیر آگے چلے تو ملک کا مزید نقصان ہو گا، پاکستان میں پارٹی کارکن بھی سازشی عناصر کیخلاف سخت موقف اپنائے جانے کے حامی ہیں۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ اب ملک کڑے احتساب کے بغیر نہیں چل سکتا، 76 برسوں سے جو ہو رہا ہے وہ اب مزید نہیں ہونا چاہئے۔

اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف نے سازشی کرداروں کے احتساب کے حوالے سے پارٹی کے اندر پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا، مریم نواز نے اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے تحفظات بارے بھی آگاہ کیا، نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

اس کو بھی پڑھیں: ن لیگ کا نواز شریف کی واپسی سے قبل لاہور میں جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ

لیگی قیادت نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف اور لیگی امیدوار انتخابی مہم میں سازشی عناصر کے احتساب کا مطالبہ کریں گے، مسلم لیگ ن نے بیانئے اور منشور کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف نے تمام سی ای سی ممبران سے تجاویز طلب کر لیں، 7 دن کے اندر تحریری طور پرتجاویز نوازشریف کو دی جائیں گی، نوازشریف پارٹی رہنماؤں کے تحفظات سمیت تمام معاملات براہ راست خود دیکھیں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف کی سربراہی پر کسی بھی سینئر ممبر کو اعتراض نہیں ہو گا، آپ ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے متفقہ امیدوار ہیں جبکہ سینئر رہنماؤں نے رائے دی کہ نواز شریف کی آمد پر عوام کو معاشی ریلیف کا بیانیہ بھی ساتھ ہونا چاہئے۔

اسے بھی دیکھیں: پاکستان کے عوام نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے بے تاب ہیں: مریم نواز

نوازشریف نے کہا کہ چند عناصر جنہوں نے 2017ء میں ترقی کا عمل روکا اور ملک کو نقصان پہنچایا ان کے احتساب کے ساتھ ساتھ ن لیگ معاشی اہداف کی جانب بھی توجہ مرکوز رکھے۔

مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل لاہور میں 7 جلسوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا ہے، جلسوں کے ذریعے عوام کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کے لئے متحرک کیا جائے گا، تمام جلسوں سے مریم نواز اور حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے