اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ کا نواز شریف کی واپسی سے قبل لاہور میں جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل لاہور میں 7 جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں جلسوں کے ذریعے سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کیلئے کارکنوں کو ایکٹو کیا جائے گا، جلسوں کےشیڈول کا ٹاسک صدر مسلم لیگ ن لاہورسیف الملوک کھوکھرکو دیا گیا ہے، تمام جلسوں سے چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کا پہلا مشترکہ جلسہ این اے 123 اوراین اے 124میں ہوگا جبکہ حمزہ شہباز کا پہلا جلسہ، غزالی سلیم بٹ، مجتبیٰ شجاع الرحمان کے حلقے میں ہوگا، دوسراجلسہ نوازشریف کےآبائی حلقےاین اے 125 اوراین اے 126میں مشترکہ طور پر ہوگا۔

اسی طرح تیسراجلسہ این اے 127 اور این اے 128 میں منعقد کیا جائے گا، این اے 135 اور این اے 136 میں الگ الگ جلسوں کا انعقاد کی جائے گا، سابق وزیراعظم شہبازشریف، رانا مبشر اقبال اور میاں عمران کے حلقے میں بھی مشترکہ جلسہ ہوگا، سابق وفاقی وزرا سعد رفیق اور  ایاز صادق کے حلقوں میں بھی جلسے ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام جلسے یکم اکتوبر سے 8 اکتوبر کے درمیان کیے جائیں گے،جلسوں کی تاریخوں کا حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے