اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اردو، پنجابی فلموں کے لیجنڈ اداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(لاہور نیوز) اردو اور پنجابی فلموں کے نامور اداکار یوسف خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے ہیں۔

گرجدار آواز، بارعب شخصیت کے مالک اداکار نے کئی فلموں میں یادگار کردار نبھائے، حقیقت سے قریب تر اداکاری کا خاصہ رکھنے والے یوسف خان 10 اگست 1931ء کو مشرقی پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1954ء میں فلم ’’پرواز‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اس فلم میں مشہور اداکارہ صبیحہ خانم ان کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں۔

یوسف خان نے اردو اور پنجابی فلموں میں اپنے کرداروں کو اس خوبی سے نبھایا کہ وہ یادگار ٹھہرے، اداکار نے ’’مجرم‘‘، ’’حسرت‘‘، ’’بھروسہ‘‘، ’’فیصلہ‘‘ اور ’’نیا دور‘‘ جیسی اردو فلموں میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔

اداکار نے 1962ء میں فلم ’’پہاڑن‘‘ سے پنجابی فلموں میں اداکاری شروع کی، ’’ملنگی‘‘، ’’یارانہ‘‘، ’’باؤ جی‘‘، ’’ضدی‘‘،’’ وارنٹ‘‘، ’’ہتھکڑی‘‘، ’’جگنی‘‘، ’’شریف بدمعاش‘‘،’’ قسمت‘‘،’’ جبرو‘‘،’’ خطرناک‘‘،’’ حیدر خاں‘‘ اور’’ بڈھا گجر‘‘ ان کی سرفہرست فلمیں ہیں۔

2006ء میں حکومت پاکستان نے یوسف خان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، انہیں فلم نگری کا سب سے بڑا اور معتبر ایوارڈ نگار اور نگار ملینیم ایوارڈ بھی دیا گیا، لیجنڈ اداکار یوسف خان 20 ستمبر 2009ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے