اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ریکارڈ بنالیا

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(ویب ڈیسک ) پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرلیا ہے۔

نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اس مرتبہ 8163 میٹر بلند چوٹی کے ’ریئل سمٹ‘ پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، وہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 1 منٹ پر مناسلو ٹاپ پر پہنچے۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف نے 2021 میں پہلی بار ماؤنٹ مناسلو سر کیا تھا، بعد ازاں 2021 میں ہی یہ انکشاف ہوا تھا کہ مناسلو کا ریئل سمٹ پوائنٹ چند میٹر آگے ہے ، اس انکشاف کے بعد پاکستانی کوہ پیما نے مناسلو کو دوبارہ سر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اگرچہ شہروز کاشف اور ان کے ساتھ سرباز علی کی سمٹ کو قانونی تسلیم کرلیا گیا تھا لیکن دونوں ماونٹینیئرز نے اعلان کیا تھا کہ وہ اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے حقیقی سمٹ تک جائیں گے۔

پاکستان کے ساجد سدپارہ نے گزشتہ سال مناسلو کے حقیقی سمٹ کو سر کیا تھا۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بھی ہیں ، شہروز  17 برس کی عمر میں سطح سمندر سے 26 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں، وہ براڈ پیک پر پاکستانی پرچم لہرانے والے سب سے کم عمر کوہِ پیما بھی ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ، اناپورنا ، کے ٹو، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کرچکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے