جرم وانصاف
گیارہ ایڈیشنل سیشن ججز نے تبادلے کے بعد سیشن کورٹ لاہور میں عہدوں کا چارج سنبھال لیا
18 Sep 2023

18 Sep 2023
(لاہور نیوز) گیارہ ایڈیشنل سیشن ججز نے مختلف اضلاع سے تبادلے کے بعد سیشن کورٹ لاہور میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔
سیشن کورٹ لاہور میں چارج سنبھالنے والے ایڈیشنل سیشن ججز سید اظہر علی جعفری اور شعیب انور قریشی قتل کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جج منیر حسین ایف آئی اے، احمد سعید شیخ سول اپیلوں پر اور جہانزیب چٹھہ منشیات کے مقدمات سنیں گے۔
دیگر ججز میں ایڈیشنل سیشن جج فرزانہ بشیر ، احمد سعید شیخ، سجیدہ اختر، جج رانا عمران شفیع، مدثر فرید ، شمائلہ یعقوب سندھو اور جج محسن علی خان شامل ہیں۔