(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے۔
پارٹی تنظیمی ونگز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ جب بھی عوام نے نوازشریف کو وزیراعظم بنایا تو عوام کو ریلیف ملا، نوازشریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے، نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کے لئے کام کیا۔
نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کے تمام مسائل کا یقینی حل ہے، پاکستان کی عزت، سربلندی اور ترقی کا منصوبہ صرف نوازشریف کے پاس ہے، نوازشریف خدمت، عزت اور دیانت کا نام ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف اور نائب صدر حمزہ شہباز شریف کا پارٹی کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب
— PMLN (@pmln_org) September 17, 2023
اجلاسوں میں پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف نے پارٹی کارکنوں کے جوش و… pic.twitter.com/jSq4oAlD8j
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بنارہے بلکہ اپنی خوش حالی کو یقینی بنارہے ہیں، نوازشریف کو ہمیشہ بحرانوں میں گھری حکومت ملی لیکن انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔