اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں بارے مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس

17 Sep 2023
17 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پارٹی قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن لاہور کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں پارٹی قائد کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو فوری طور پر لندن بھی طلب کر لیا ہے، مریم نواز کی آئندہ ہفتے لندن روانگی متوقع ہے جہاں ان کے ایک ہفتے قیام کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گی جس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی، مریم نواز سابق وزیراعظم کو استقبالیہ پلان کے حوالے سے بریف کریں گی اور ملک کے موجودہ سیاسی و آئینی معاملات پر بھی مشاورت ہو گی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور خود نواز شریف نے بھی اپنی وطن واپسی کے لیے 21 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے