اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ضیاء کی سیاسی اولاد آج بھی بھٹو کی نفرت میں مبتلا ہے: حسن مرتضیٰ

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(لاہور نیوز) رہنما پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ضیاء کی سیاسی اولاد آج بھی بھٹو کی نفرت میں مبتلا ہے، جن کا قائد ضیاء کی قبر پر حاضریاں بھرتا ہو وہ بھٹو کے خلاف زہر ہی اگلیں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے حنیف عباسی کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آمروں کے سامنے جھکنا اور سیاستدانوں کو آنکھیں دکھانا ن لیگ کا ڈی این اے ہے، بھٹو شہید زندہ تھا، زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ مشکل میں ہمیشہ نواز شریف نے بھٹو شہید کے پیچھے پناہ لینے کی کوشش کی، دو سڑکیں بنانے سے کوئی سیاستدان لیڈر نہیں بن جاتا، ایٹم بم سے پارلیمنٹ تک پاکستان کی اینٹ اینٹ پر بھٹو کا نام درج ہے، بھٹو آئین کی شکل میں زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو نے غریبوں کو آواز، مزدوروں کسانوں کو حقوق دیئے، زندہ وہ رہتے ہیں جو سینہ تان کر پھانسی پر جھول جائیں، جو ہر دس سال بعد ڈیل کر کے سیاست چھوڑ دیں وہ لیڈر نہیں بنا کرتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے