اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوازشریف کے راستے میں قانونی رکاوٹیں ختم، الیکشن میں حصہ لیں گے، اسحاق ڈار

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف کے راستے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں وہ الیکشن میں حصہ ضرور لیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پارٹی کے فیصلہ کے مطابق میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گئے، 62 ون ایف کا قانون پارلیمنٹ پاس کر چکی ہے جس کی منظوری صدر پاکستان دے چکے ہیں، اس قانون کے تحت نااہلیت کا دورانیہ پانچ سال ہے، میاں نواز شریف، جہانگیر ترین اور دیگر افراد اس قانون سے مستفید ہوئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا دوسرے مشترکہ کیس میں مریم نواز کی بریت ہو چکی ہے، نوازشریف کا پاکستان آمد پر فقیدالمثال استقبال ہوگا، بلاول میرے لئے بیٹے کی طرح ہے، اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، ہم نے 17 ماہ اتفاق رائے سے حکومتی فیصلے کئے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا استحکام پارٹی سے اتحاد کی باتیں قبل ازوقت ہیں، مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو 2013ء والا پاکستان بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے