(لاہور نیوز) سانحہ نو مئی کے سلسلہ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کر لی، ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 نامزد مقدمات میں گنہگار قرار دے دیا۔
ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مرکزی مقدمہ 96/23 کا چالان دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق 4 سو سے زائد شواہد ملے۔
جے آئی ٹی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو گنہگار قرار دیا گیا، جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضع ہوا۔
حکام جے آئی ٹی کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر براہ راست سازش کے شواہد بھی دوران تفتیش ملے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے۔
جے آئی ٹی حکام کے مطابق دیگر 9 مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی گنہگار قرار پائے، 14 مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا۔