اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان مِنی مزدا ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مِنی مزدا ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی ریلوے سٹیشن سے شروع ہو کر یتیم خانہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

پاکستان مِنی مزدا ایسوسی ایشن کی جانب سے وَکس پاسنگ پالیسی کے خلاف ریلوے سٹیشن سے بابو صابو یتیم خانہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مزدا ڈرائیورز کی بڑی تعداد اپنی گاڑیوں کے ساتھ شریک ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے یتیم خانہ چوک بابو صابو پہنچ کر اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا۔ یتیم خانہ چوک کو مزدے لگا کر ٹریفک کے لیے ہر طرف سے بند کر دیا گیا۔ لاہور سے دوسرے شہر جانے اور آنے والی گاڑیاں پھنسنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صدر مِنی مزدا ایسوسی ایشن حاجی شیر علی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے ہم  متعلقہ اداروں سے وقت مانگ رہے تھے لیکن کسی نے ہمارے لیے وقت نہیں نکالا۔ وکس پاسنگ پالیسی کا تعلق پبلک ٹرانسپورٹ سے ہے نہ کہ کسی مزدے سے۔ ہماری گاڑیوں کے بلا جواز چالان کیے جا رہے ہیں۔

احتجاجی شرکا کا کہنا تھا کہ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے کام نہیں ، اوپر سے ہمارے 8 اور 10 ہزار  کے چالان کیے جا رہے ہیں۔ احتجاجی شرکا نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے