اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلاول بھٹو نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی کا اپنا ہسپتال ہے، کمر کا درد ہو تو باہر جاتا ہے اور تنقید دوسروں پر کرتا ہے، ممی ڈیڈی والی جماعت کے کارکن فارغ ہیں ہم کام کرنے والے لوگ ہیں، جناح ہاؤس پرحملہ کرنے والوں کو پیغام ہے جیالے آپ سے نہیں ڈرتے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملیر کی طرح اب چیئرمین پی ٹی آئی کی ملک بھر میں ضمانت ضبط کرائیں گے، کٹھ پتلی اورسیاسی یتیم سیاستدانوں کا صفایا کریں گے، وہ ڈر گئے پیچھے ہٹ گئے، میئرحیدرآباد تو دور کی بات وہ 2 ٹاؤن بھی نہ بچاسکے، ڈرنا اور پیچھے ہٹنا پیپلزپارٹی کی ٹریننگ میں شامل نہیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا ہسپتالوں میں علاج کرکٹر کی وجہ سے نہیں شہیدوں کی جماعت کی وجہ سے ہے، پی پی کارکنان  ٹک ٹاک، فیس بک کے لئے تھوڑا وقت نکالیں اور ممی ڈیڈی پارٹی کا مقابلہ کریں، برگر بچوں کو سمجھائیں کہ مفت علاج کرکٹرز کی وجہ سے نہیں شہیدوں کی پارٹی سے ہے۔

سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی کیخلاف کردار کشی کی مہم 3 نسلوں سے چلی آرہی ہے، گزشتہ 15 سال ہماری کردار کشی اس لئے ہوئی کیونکہ سلیکٹڈ کو مسلط کرنا چاہتے تھے، برگربچوں کو سمجھائیں پانی کرکٹرنے نہیں پی پی حکومت نے لانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے