اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ایچ اے اور واسا میں ٹیوب ویل کی تنصیب سے متعلق ڈیڈ لاک برقرار

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(لاہور نیوز) پی ایچ اے اور واسا میں ٹیوب ویلز کی تنصیب سے متعلق ڈیڈ لاک برقرار ہے، نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب میں واسا کو بڑی رکاوٹ کا سامنا، پی ایچ اے نے پارکس میں ٹیوب ویلز لگانے کا این او سی نہ دیا۔

پارکس میں ٹیوب ویلز کی تنصیب کا معاملہ طول پکڑ گیا، نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب میں واسا کو بڑی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پی ایچ اے کیجانب سے پارکس میں ٹیوب ویلز لگانے کا این او سی مسلسل تاخیر کا شکار ہے، واسا کی جانب سے رواں مالی سال میں 16 نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کا منصوبہ بنایا گیا تھا مگر  پی ایچ اے نے واسا کو 8  مقامات پر ٹیوب ویلز کی تنصیب کی تاحال اجازت نہیں دی۔

واسا کی جانب سے رستم پارک، اسلامیہ پارک، ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد ، سبزہ زار، قاضی ٹاؤن، سید پور اور جناح کالونی میں ٹیوب لگائے جانے تھے مگر پی ایچ اے کی جانب سے واسا کو ٹیوب ویلز کی تنصیب کیلئے این او سی نہیں مل سکا، واسا کی جانب سے ٹیوب ویلز کی تنصیب کا 2  ماہ قبل ورک آرڈر جاری کیا گیا تھا۔

واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ این او سی کے حصول کیلئے  پی ایچ اے انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے